8 مئی 2017 - 13:19
عالمی ٹیکنالوجی ترقی کی فہرست میں ایران کی پوزیشن 128 سے 78 تک پہنچ گئی

اس پیغام کے مطابق 2013 کے دوران طب اور صحت کے حوالے سے ایرانی مضامین 9 ہزار اور 943 تھا مگر 2016 کو 50 فیصد اضافہ ریکاڑد یعنی 14 ہزار اور 902 ہوگیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ٹیکنالوجی کی ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست (گلوبل انوویشن انڈیکس) میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن 128 سے 78 تک پہنچ گئی.

ایرانی وزارت صحت کی تحقیق اور ٹیکنالوجی شعبے کے وائس چانسلر نے اتوار کے روز اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایرانی گیارہویں حکومت کی سنجیدہ اقدامات کے ساتھ تعلیمی کمپنیوں 382 سے 848 تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 10 ہزار اور 200 افراد اس کمپنیوں میں سرگرم عمل ہیں.

اس پیغام کے مطابق 2013 کے دوران طب اور صحت کے حوالے سے ایرانی مضامین 9 ہزار اور 943 تھا مگر 2016 کو 50 فیصد اضافہ ریکاڑد یعنی 14 ہزار اور 902 ہوگیا ہے.

نشر ہونے والے تفصیلات کے مطابق ایرانی گیارہوں حکومت کے ابتدا میں صحت کے میدان میں صرف آٹھ ایرانی سائنسدان موجود تھے مگر اب 39 ایرانی طبی سائنسدانوں موجود ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲